لاطینی امریکہ سمیت کئی ممالک میں خوفناک شکل اختیار کرنے والے زيكا وائرس کے سلسلے میں محققین نے ایک نئی تحقیق میں دعوی کیا ہے کہ یہ وائرس نوزائیدہ بچوں کے تیار ہوتے دماغ کے خلیات کو تباہ کرتا ہے۔
سیل اسٹیم سیل جرنل میں شائع رپورٹ کے مطابق اس تحقیق میں ڈاکٹروں کا
دعوی ہے کہ زيكا وائرس کی وجہ سے نوزائیدہ بچوں کے دماغ کے خلیے متاثر ہوتے ہیں اور ان کی نشونما میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔
تحقیق کرنے والی ٹیم میں شامل پروفیسر گيو لی منگ کا خیال ہے کہ یہ تحقیق زيكا وائرس اور غیر معمولی سائز کے دماغ کے درمیان تعلقات کو سمجھنے کی سمت میں پہلا قدم ہے۔